Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج پارلیمان یاد آرہا ہے،اپنے دور کو یاد کریں کیسے مخالفین کو جیلوں میں بھیجا، رانا تنویر

Now Reading:

آج پارلیمان یاد آرہا ہے،اپنے دور کو یاد کریں کیسے مخالفین کو جیلوں میں بھیجا، رانا تنویر
رانا تنویر

آج پارلیمان یاد آرہا ہے،اپنے دور کو یاد کریں کیسے مخالفین کو جیلوں میں بھیجا، رانا تنویر

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آج پارلیمان یاد آرہا ہے، اپنے دور کو یاد کریں کیسے مخالفین کو جیلوں میں بھیجا۔

رانا تنویر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل جب یہ حکومت میں تھے تو ایک بیٹی کے کمرے کے دروازے توڑ کر داخل ہوئے تھے، یہی تھے جو آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت ملکی آئین کو روند رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اعمال پر نظرثانی کریں، اپنے دور کو یاد کریں کیسے مخالفین کو جیلوں میں بھیجا تھا، سسٹم کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حیران ہوں محمود اچکزئی اس قسم کی باتیں کررہے ہیں، محمود اچکزئی نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم کو بےایمان کہا، محمود اچکزئی آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ جلسے میں ہونے والی تقریروں کی کسی نے مذمت کی؟ جب اسمبلیاں تحلیل کی گئیں تواس وقت آئین، جمہوریت نہیں تھی؟ کیا اس وقت پارلیمنٹ کا وقار نہیں تھا، پارلیمنٹ کو غیرآئینی طور پر5 منٹ میں برخاست کردیا گیا۔

Advertisement

رانا تنویر نے کہا کہ آپ نے پاکستان کی سالمیت پرحملہ کیا، آپ کو اپنےگریبان میں جھانکنا چاہیے، کیا آپ کو اس لیے منتخب کیا گیا آپ استعفے دیں، نظام مفلوج بنادیں، لوگ آپکو اس لیے پسند نہیں کرتے تھے کہ 9مئی کا واقعہ کردیں، آج بھی موقع ہے جاکر قیادت کو سمجھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانی اور بجلی کی بندش پر ہونے والا احتجاج کراچی والوں کا عذاب بن گیا، کراچی کی سڑکوں پر آئے مسائل ٹریفک پر اثرانداز ہوتے ہیں، عوام کے لیے ٹریفک جام شدید مشکلات پیدا کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر