Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی یوم امن کے حوالے سے نیکٹا کے زیر اہتمام سائیکل ریلی کا انعقاد

Now Reading:

عالمی یوم امن کے حوالے سے نیکٹا کے زیر اہتمام سائیکل ریلی کا انعقاد
نیکٹا

عالمی یوم امن کے حوالے سے نیکٹا کے زیر اہتمام سائیکل ریلی کا انعقاد

نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کے زیر اہتمام عالمی یوم امن کے حوالے سے ایف نائن پارک میں سائیکل ریلی منعقد ہوئی جس میں  تمام طبقہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد ،خصوصی طور پر معذور افراد اور بچوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔

اس سرگرمی کے انعقاد کا بنیادی مقصد امن و آشتی کے رواج کو تقویت دینا تھا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیکٹا صالحہ ذاکر شاہ  نے بطور مہمان خصوصی شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن ہی ترقی کا واحد زینہ ہے۔ پاک وطن کو محفوظ اور پر امن رکھنے کے لیے تمام شہریوں کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیکٹا امن کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اس لحاظ سے نیکٹا ہر قسم کی مثبت سرگرمی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اسی سوچ کو عملی جامہ  پہنانے کے لیے ہر سال مختلف پروگرامز اور مقابلہ جات کا انعقاد بھی کرتا ہے جس میں تمام پاکستانیوں کو شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے تاکہ مل کر پاکستان کا حقیقی تشخص دنیائے عالم میں دکھایا جا سکے۔

Advertisement

سائیکل ریلی میں نیکٹا  سے سینئر اینالسٹ عدنان خالق بھٹی، اینالسٹ حیدر عباس خان، جونئیر اینالسٹس نایاب بتول، ادریس خان و دیگر افسران، اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، فیملیز اور بچوں کی پر عزم کثیر تعداد موجود تھی ۔

حاضرین نے نیکٹا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسکے تسلسل کو قائم رکھنے کی امید ظاہر کی۔ بعد ازاں شرکائے ریلی کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں اعزازی اسناد اور  ٹوپیاں تقسیم کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر