Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان محفوظ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان محفوظ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

پاکستان محفوظ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ، پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

آصف علی زرداری نے بیجنگ میں ہونے والے عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ فورم 2024 سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

 صدر مملکت نے ملک میں محفوظ، پائیدار، مؤثر اور ماحول دوست نقل و حمل کا نظام فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی ضروریات پورا کرنے کے لیے موثر، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کیلئے پائیدار انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔

آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے فروغ میں چین کے قائدانہ کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے خواتین کے لیے خصوصی پنک بسیں متعارف کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دیہی علاقوں کی سدا بہار سڑکوں تک رسائی 92 فیصد تک ہو گئی، جو نمایاں بہتری ہے، دیہی علاقوں کی رسائی میں اضافہ پائیدار ترقی کے فروغ، دیہی آبادی کو بنیادی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو بنیادی ڈھانچے کی پائیدار دیکھ بھال، موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، گزشتہ 5 سال میں تباہ کن سیلابوں، شدید بارشوں، موسمی حالات نے پاکستان کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے فروغ، علاقائی و عالمی معاشی ترقی میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان رکن ممالک کی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے درمیان پائیدار ٹرانسپورٹ تعاون کا حمایتی ہے۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے چینی صدر شی چن پنگ کی قیادت میں چین کے منصوبوں کو بھی سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر