Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹرا پارٹی انتخابات؛ پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کی مہلت مل گئی

Now Reading:

انٹرا پارٹی انتخابات؛ پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کی مہلت مل گئی
الیکشن کمیشن

انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مزید مہلت دے دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دستاویزات جمع کروانے کے لئے مہلت دے دی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے الیکشن کیا چمکنی میں ہوئے تھے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہنہیں جناب، انتخابات اسلام آباد میں بھی ہوئے تھے، ہم نے دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتہ سے دس دن تک کا وقت دیں۔

بینچ نے الیکشن کمیشن حکام سے سوال کیا کہ اگر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ہم اب بھی تسلیم نہیں کرتے تو کیا مستقبل ہو گا؟ ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے بتایا کہ پارٹی کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا۔

بینچ نے ڈی جی پولیٹیکل فنانس کو ہدایت دی کہ آپ ہمیں اس نکتہ پر معاونت فراہم کریں۔

Advertisement

ممبر کے پی کے نے بھی استفسار کیا کہ اگر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو اب بھی تسلیم نہیں کرتے تو ہمارے پاس کیا کرنے کا اختیار ہے۔

ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 208 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے، دو انٹرا پارٹی انتخابات کے درمیان پانچ سال کا وقفہ ہونا چاہیے تھا۔

ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ ابھی جواب نہ دیں مستقبل میں اس نکتہ پر ہماری معاونت کریں۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم بھی اس معاملہ پر آپ کو معاونت دیں گے، انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن جو کر سکتا تھا اس نے کر لیا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر