
دہشت گردوں سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فلسطینی مظلوم ریاستی جارحیت کا بہادری سے سامنا کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہمیں فلسطین کے معصوم لوگوں کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق تنازع کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام جنگ اور تنازعات سے پاک پرامن دنیا کے فروغ کے لئے عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، آج کے دن ہم اقوام عالم کے درمیان مکالمے اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے اس جانب عملی اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کی دنیا بے شمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے، ہمیں اقوام عالم کے مابین اختلافات کو ختم کرنے اور امن کے مشترکہ مقصد کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے پر پختہ یقین رکھتا ہے، اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے دیرینہ تنازعات کو حل کرنا ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس خطے میں جموں و کشمیر کا تنازعہ ایک دیرینہ مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کے پائیدارحل کی بنیاد غیرجانبدارانہ رائے شماری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پرعملدرآمد ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کے فروغ کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، اسی جذبے کے تحت ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک پرامن کل کی تعمیر کرسکتے ہیں اور دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News