Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسن نصراللہ کی شہادت بہت بڑانقصان ہے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

حسن نصراللہ کی شہادت بہت بڑانقصان ہے، حافظ نعیم الرحمان

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسن نصراللہ کی شہادت بہت بڑانقصان ہے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نصر اللہ شہید کی غائبانہ نمازِجنازہ ادا کریں گے، نیتن یاہوگریٹراسرائیل کاخواب دیکھ رہاہے،مسلم حکمران موثر حکمت عملی بنائیں، اسرائیل ہماری فوجوں سے نہیں لڑسکتا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہماراحکمران طبقہ امریکا کی طرف دیکھ رہاہے، مسلم حکمران اپناکردارادا نہیں کررہے ہیں، کل ایک بہت افسوسناک واقعہ ہوا، اسرائیل نےاب لبنان میں بھی حملےشروع کردیئے ہیں، اسرائیل مسلمانوں سے خوفزدہ ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج  ملک بھرمیں دھرنےدیں گے، بات فلسطین کی ریاست کی آزادی تک ہونی چاہیے، دوریاستی حل کامطلب اسرائیل اورامریکا کوخوش کرناہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست کے طور پردندناتا پھر رہا ہے، غزہ میں بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، حکمرانوں کو اسرائیل کے خلاف واضع اعلان کرنا چائیے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے بھی فلسطین کے مسئلے پر ویسے بات نہیں کی جیسے کرنی چائیے تھی، ہمارے حکمران ایجنڈ کا کردار ادا نہ کریں، جو آج اسرائیل کے خلاف کچھ نہیں کر رہے وہ مستقبل میں نہیں بچیں گے، دیگر ممالک نے وہاں شیم ان اسرائیل کا نعرہ لگایا، کیا یہ وہ نعرہ نہیں لگا سکتے تھے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل مغرب کی ناجائز اولاد ہے، اس کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرسکتے ہیں، 2000 میں حزب اللہ نے اسرائیل کو شکست دے دی تھی، اب اسرائیل نہتے لوگوں کو بمباری کر رہاہے، جو آج امریکہ خوشنودی میں کچھ نہیں کر رہے ہیں، پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہیں وہ کھڑے ہوں، ہشت گردی کے خلاف پوری امت مسلمہ کھڑے ہوں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز،ظالمانہ ٹیکسوں کےخلاف احتجاج  کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کومہنگی بجلی پرآوازاٹھانی چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنا فرض ادا کرے گی، ہم اپنے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس وقت فلسطین کی آواز بنیں، آج ہم مہنگای بجلی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف دھرنہ دں گے، کراچی کے تیرہ مقامات پر دھرنے دیں گے، جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا ہماری جنگ جاری رہے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب ہم اپنے مطابق پاکستان کی عوام کا مقدمہ لڑیں گے 23 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک عوامی رفرنڈم ہوگا،عوام سے رائے لیں گے کہ بجلی کے بل ادا کرنے چائیں یا نہیں، ہمارے پاس اسلام آباد میں دھرنے اور لانگ مارچ کا آپشن بھی موجود ہے، اگر حکومت سجھتی ہے کہ دھرنہ انہوں نے ختم کروایا تھا تو یہ ہماری جدو جہد کا آغاز تھا، ہمارے پاس پہیہ جام ہڑتال اور لانگ مارچ کا آپشن موجود ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جتنی آپ کی شرکت ہوگی اتنا حکمرانوں کو مجبور کریں گے، 2 تاریخ کو چترال میں جلسہ عام ہوگا، اس میں غزہ اور لبنان پر جلسہ ہوگا، 4 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ ہوگا، 6 اکتوبر کو کراچی میں ملین مارچ ہوگا، 7 اکتوبر کو اپیل ہے پورا پاکستان نکل کر کھڑا ہو۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے لیے سب کو نکل کر کھڑا ہونا ہوگا، میری اپیل ہے کہ وہ یہ اعلان کریں کہ لوگ دفاتر سے نکل کر کھڑے ہوں، حکومت کو اگر آئی پی پیز سے بات کرنی ہے، حکومت سے اب دھرنوں میں ہی ملاقات ہوگی، ہم نے حکومت کو موقع فراہم کیا، حکومت نے وعدہ خلافی کی ہے، اب نتائج بھی ان کو بھگتنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو عوام سے لوٹ مار کرنے نہیں دیں گے، انتظامی یونٹ پورے ملک میں بننے چاہیے، کراچی منی پاکستان ہے، کراچی 60 فیصد سے زائد ریونیو جنریٹ کرتاہے، کراچی کو وہ مقام ملنا چاہیے جو اس کا حق ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی وہ حال کیا ہے جو دیکھا نہیں جا سکتا، کراچی کے نام پر پیپلز پارٹی کو آگ لگنے لگ جاتی ہے، یہ تو سندھی، بلوچی اور پٹھانوں کا بھی شہر ہے،  لاڑکانہ ،کشمور جا کر تو دیکھیں، کیا حال کیا ہوا ہے انہوں نے، یہ ہمیں لڑانے کے لیے بیوقوف بناتے ہیں، جن کے پاس اختیارات طاقت ہے انہوں نے 77 سال سے مایوس کیا ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیٹ نہیں جیتی ہے، اگر اس کو ترقی کہتے ہیں تو آپ کی مرضی ، انہوں نے پہلے کہا تھا کہ سندھ کے سسٹم کو تباہ کریں گے، وہ سسٹم انہوں نے اسلام آباد میں لے جاکر بیٹھا دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر