Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکریٹریٹ سطح پر تمام محکموں کو ڈجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

سیکریٹریٹ سطح پر تمام محکموں کو ڈجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیکریٹریٹ سطح پر تمام محکموں کو ڈجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے۔

سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ای – گورننس سسٹم کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالاجی نور احمد سموں، سیکریٹری سروسز غلام علی برہمانی اور دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیکریٹریٹ سطح پر تمام محکموں کو ڈجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے، ای-گورننس کے ذریعہ پیپر لیس سسٹم بنایا جائے تاکہ ای – اپروول ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تمام محکمہ اپنے ڈپارٹمینٹ کے اندر ای-سسٹم شروع کرے، دوسرے مرحلے میں محکموں کو چیف سیکریٹری سیکریٹریٹ سے منسلک کیا جائے، اس کے بعد تیسرے مرحلے میں تمام محکمہ آپس میں منسلک کئے جائیں، آخری مرحلے میں تمام سیکریٹریٹ سی ایم سیکریٹریٹ کے ساتھ منسلک کی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں کو مختلف تجاویز بنانے کی ہدایت دی۔

Advertisement

سیکریٹری آئی ٹی نے کہا کہ ای-سسٹم کو تیار کر کے وزیراعلیٰ سندھ کو منظوری کیلئے پیش کریں گے۔

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو کہا کہ میں مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز دفاتر کو ای – سسٹم میں شامل کر رہا ہوں۔

آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر کی ڈی سی آفیس کا نظام ڈجیٹل کیا گیا ہے، سکھرمیں ڈومیسائل، اراضی کی منتقلی، ہائیرشپ سرٹیفکیٹ کو ایپ پر اپلائی کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے، سکھر کے ڈجیٹل سسٹم کی کامیابی کی نگرانی کر رہے ہیں، سکھر میں ای-سسٹم کی کامیابی کے ساتھ وہی سسٹم دیگر اضلاع میں نافذ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ای-گورننس سے کام بہتر اور بروقت ہوگا، کوئی فائل جمع کرنے کا وقت اور تاریخ بھی ریکارڈ ہوجائے گی، اچھی گورننس کیلئے ٹیکنالاجی کا فائدہ اٹھایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر