Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات؛ شہری سندھ کے لئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی

Now Reading:

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات؛ شہری سندھ کے لئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی
وزیراعظم سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات؛ شہری سندھ کے لئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی

وزیراعظم سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات؛ شہری سندھ کے لئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان وفد سے ملاقات میں شہری علاقوں کے کے لئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی، ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل تھے۔

علاوہ ازیں سید امین الحق اور جاوید حنیف بھی ایم کیو ایم وفد میں شامل تھے جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، راناثناء اللہ اور اعظم نذیرتارڑ بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران ایم کیو ایم وفد نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا جب کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگرشہروں کے لئے ڈویلپمنٹ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے شہری علاقوں کے لئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروادی ہے جب کہ ایم کیوایم وفد نے بجلی کے نرخوں میں کمی کے مطالبے پر عمل درآمد پربھی زور دیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں میں کمی پر مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی، علاوہ ازیں ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے لاپتہ کارکنان کی جلد بازیابی کا بھی مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر