
ہمارے سارے اعشاریے مثبت، دنیا پاکستان کی تعریف کررہی ہے، عطاء تارڑ
نیویارک: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے سارے اعشاریے مثبت ہیں، دنیا پاکستان کی تعریف کررہی ہے۔
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ باتیں ہورہی تھیں پاکستان ڈیفالٹ ہورہا ہے، ایک مخصوص سیاسی جماعت چاہتی تھی کہ معیشت ڈیفالٹ کر جائے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آنا خوش آئند ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ترکی کے صدر نے پاکستان کیلئے اچھے الفاظ کا استعمال کیا، بلوم برگ نے کہا معیشت مضبوط ہورہی ہے، فلسطینی صدر نےکہا کہ پاکستان نے فلسطینی طلبہ کو جگہ دی۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھنےکی شرح کم ہوئی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت ٹھیک ہونا شروع ہوئی، خارجہ پالیسی کے اندر تقویت مل رہی ہے، یہ معاشی استحکام سے جڑا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کی کوششیں جاری ہیں، دنیا تسلیم کر رہی ہے، کیا سیاستدانوں کا یہی کام رہ گیا کہ نفرتیں پھیلائیں، گالیاں دیں، سیاسی اختلاف کےباوجودایک دوسرے کی خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں، کسی کو کارنر کرنا، گالیاں دینا مناسب نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بدترین اثرات کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نقصان کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے زیادہ ہے، وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو اجاگر کیا۔
انہوں ںے کہا کہ افغانستان سے بڑھتی دہشتگردی کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، 80ہزار جانوں کی قربانیاں پاکستانیوں نے دی، دہشت گردی کی جنگ میں ہماری اکانومی کو نقصان ہوا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ طالبان کوواپس لانے کی پالیسی غلط تھی، اثرات کے پی میں نظر آرہے ہیں، طالبان کو یہ کہہ کر واپس لاکر بسایا گیا کہ یہ اچھے ہیں، کاربن خارج کرنے والے ممالک کے پاس وسائل زیادہ ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ فلسطین سے متعلق قائداعظم کے مؤقف پر آج بھی قائم ہیں، پاکستان کا تمام فورمز پر موقف ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی، وزیراعظم نے لبنان میں فوری جنگ بندی پر زور دیا۔
عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ آج بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کے ساتھ ملاقات ہوئی، بنگلادیش کے ساتھ تعلقات بحال ہورہے ہیں، بنگلادیش میں قائداعظم کی برسی پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News