Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی لبنان میں ہونے والے حملوں کی مذمت

Now Reading:

پاکستان کی لبنان میں ہونے والے حملوں کی مذمت
ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں ہونے والے حملوں کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے لبنان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان الیکٹرانک الات کے ذریعے لبنان میں حملوں کی مذمت کرتا ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 12 ستمبر کو فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی بھی مذمت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے حوالے سے آئی سی جے کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل سے جواب طلب کیا جانا چاہیے، اسرائیل کی مہم جوئی علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔

’’مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں‘‘

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی آئین کے تحت انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان بھارت کو یاد دلانا چاہتا ہے کہ مقبوضہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کے سوا کوئی متبادل ذریعہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت متبادل نہیں ہو سکتا۔

’’روس کے نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان جاری ہے‘‘

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوور چک کا دورہ پاکستان جاری ہے، نائب روسی وزیراعظم کا دورہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ولادی میر پوٹن کے وژن کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس نے تجارتی راہداری اور مرکنٹائل ایکسچینج کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

’’وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے‘‘

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اعلیٰ احکام بھی نیویارک جائیں گے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے بارے میں بھی پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے، وزیراعظم کی نیویارک میں پاکستانی تارکین وطن سے بھی ملاقات ہوگی جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک میں او آئی سی سمیت دیگر تنظیموں کے اجلاسوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

’’سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاہدہ ہے‘‘

ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاہدہ ہے، پاکستان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے، بھارت کو بھی معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔

’’پاکستان افغان قونصل جنرل کی کسی بھی وضاحت کو قبول نہیں کرتا‘‘

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ مہمان ملک اپنے قومی ترانے کی بے حرمتی کبھی برداشت نہیں کرے گا، پاکستان افغان قونصل جنرل کی جانب سے کسی بھی وضاحت کو قبول نہیں کرتا، حفیظ محب اللہ شاکر کے پاس ویزہ ہے اور وہ سفارتکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر