 
                                                      بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون؛ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی۔
بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کو پانچ سال کے لئے جمعیت علماء اسلام کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
اس دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکریٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 