Advertisement
Advertisement
Advertisement

ججز کی تعداد میں اضافے سے عام آدمی پر بھی فرق پڑے گا، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

ججز کی تعداد میں اضافے سے عام آدمی پر بھی فرق پڑے گا، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری

بانی پی ٹی آئی اور انکی جماعت کو ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں، عظمیٰ بخاری

فیصل آباد: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ججز کی تعداد میں اضافے کے معاملے سے عام آدمی پر بھی فرق پڑے گا۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، کوئی ادارہ پاکستان سے اوپر نہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تنہا بلبلا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ان سے بات کرنا چاہ رہے ہیں جو راضی نہیں، پی ٹی آئی والے مولانا کے در پر حاضریاں لگارہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ خیبرپختونخوا میں چوری ہوا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے، آئینی ترامیم کے ایک دو نکات پر مزید تبادلہ خیال کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ججز کی تعداد میں اضافے کے معاملے سے عام آدمی پر بھی فرق پڑے گا، کچھ لوگوں کو فتنہ فساد پھیلانا ہے، فتنہ پھیلانے والی جماعت کو آئینی ترمیم کی فکر ستا رہی ہے۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عاشورہ کے لئے بھی وزراء کی ڈیوٹیاں لگائیں، عید میلادالنبی خوشی کے موقع پر اکھٹے ہیں، پنجاب حکومت اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کے انتظامات کیے ہیں، وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق جلوسوں میں مٹھائی، حلوہ نیاز کے طور پر تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام علماء سے رابطے میں ہیں، مساجد کی سرکاری سطح پر صفائی ستھرائی کرائی جارہی ہے، جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے۔

 وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 1581 محافل، 2647 جلوس ہونگے، حساس شہروں میں سیف سیٹی کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی، وزیر اعلیٰ خود مانیٹرنگ کریں گی، اس دن پر نہ سیاست کی گنجائش ہے نہ ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ کی طرف سے اقدامات سب کے لئے ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر