Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی کی “حق دو عوام کو” تحریک زور و شور سے جاری ہے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

جماعت اسلامی کی “حق دو عوام کو” تحریک زور و شور سے جاری ہے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کی “حق دو عوام کو” تحریک زور و شور سے جاری ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی “حق دو عوام کو” تحریک زور و شور سے جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں آئینی ترمیمی بل ملک کیلئے خطرناک بات ہوگا، حکومت کو اس معاملے کو نہیں چھیڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا نے بیان دیا انکے لوگوں کو ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، سلمان اکرم نے کہا ڈرانے اور دھمکانے کا نوٹس لینا چاہیے، سلمان اکرم راجا کے بیان کا نوٹس اور انکوائری کرائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک زور و شور سے جاری ہے، ہماری تحریک کے باعث عوام کو بہتر نتائج ملیں گے، حق دو عوام کو تحریک کی ممبر شپ کیلئے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ممبر شپ مہم میں ملک کی اقلیتی برادری بھی برابر کی شریک ہے، حکومت مرضی کی ترمیم کرنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، ایسی آئینی ترمیم ہو بھی گئی تو اس کی کیا حیثیت ہوگی؟

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے، بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، مسئلے کو حکومت نہ چھیڑے قوم دیکھ رہی ہے کونسی جماعت کیا کررہی ہے، حکومت چاہتی ہے سپریم کورٹ میں مرضی کے ججز لگائے، اپنی مرضی کا فیصلہ کروانے کیلئے پارلیمانی ممبران کیساتھ یہ سلوک کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان کے مسائل سے سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان میں امریکہ نوازی کے باعث بدامنی کے حالات پیدا ہوئے تھے، رحیم یار خان میں حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے جنوبی اضلاع میں پولیس نے تھانوں کا بائیکاٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر