
ہمارا معاشی مرکز صرف اور صرف ایکسپورٹ ہونا چاہیے، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ زرعی تعلیم و تحقیق حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سی پیک کے تحت زرعی شعبے میں 1 ہزار ماہرین کی چین میں تربیت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر اور وزارت خوراک و زراعت کی اعلی حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، زرعی تعلیم و تحقیق حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر 1 ہزار ماہرین کو چین بھیجا جا رہا ہے، جدید خطوط پر استوار زراعت کے شعبے میں تربیت حاصل کریں، ہمارے پاس بہترین وسائل موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے، امید ہے کہ تربیت کیلئے چین جانے والے ایک ہزار افراد ملک میں زرعی انقلاب کے معمار بنیں گے۔
وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرعی شعبے میں ترقی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، زراعت کے شعبے میں اہداف کو حاصل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زراعت میں روایتی طریقہ کاشت کاری کو تبدیل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News