
پیٹرولیم ڈویژن کا 2 اداروں کی نجکاری شروع کرنے کیلئے نجکاری کمیشن کو خط
اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کے اداروں کی نجکاری سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے ڈویژن نے 2 اداروں کی نجکاری شروع کرنےکے لیے نجکاری کمیشن کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا کہا گیا ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے سینڈک میٹل لمیٹڈ کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا کہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کے 2 اداروں کی نجکاری کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ وفاقی حکومت پیٹرولیم ڈویژن کے دیگر اداروں کےحوالے سے فیصلہ نہ کرسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او، پارکو اور سوئی گیس کمپنیوں کے مستقبل کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا جبکہ پیٹرولیم ڈویژن نے دیگر اداروں کی نجکاری سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت پرچھوڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس او کی نجکاری پر ایل این جی معاہدے کا کیا ہوگا؟ یہ بات حکومت مد نظر رکھے گی، کیا پارکو کی نجکاری یو اے ای کو اعتماد لیے بغیر ممکن ہوگی، حکومت یہ بات بھی مد نظر رکھے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جوائنٹ ونچر ہے، پی ایس او، سوئی ناردرن اوسدرن گیس کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق فیصلہ حکومت کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News