اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کا دن ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے یومِ دفاع پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 6 ستمبر کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں، آج کا دن دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی دشمنوں سمیت اندرونی کرپٹ اشرافیہ سے بھی محفوظ بنانا ہے، آج کے دن بیرونی دشمنوں کے ساتھ فارم 47 کے کرپٹ مافیا سے چھٹکارا پانے کا بھی عہد کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت بیرون دشمنوں سے زیادہ خطرہ فارم 47 کی جعلی حکومت سے ہے، کرپٹ اشرافیہ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاشی و سماجی برائیوں کی جڑ کرپٹ سیاسی اشرافیہ ہے جو دہائیوں سے ملک پر مسلط ہے، اشرافیہ فارم 47 کے ذریعے غیر قانونی طور اقتدار پر قابض ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں کرپٹ مافیا سے جان چھڑانا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی سربراہی میں حقیقی ازادی کے لئے عہد تجدید کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
