صدر ایف پی سی سی آئی کا ونٹر پیکج کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کا خیر مقدم
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان میں اگلے 15 سے 20 سالوں کے لیے چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے جو کہ غیر سیاسی، تمام شعبوں پر مشتمل اور پاکستان کے تمام شہروں اور علاقوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورہ کراچی کے دوران تاجر برادری سے ملاقات کے بعد عاطف اکرام شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اقتصادی استحکام کے لیے آرمی چیف کے عزم کی حمایت کرتی ہے۔
صدر ایف پی سی سی نے کہا کہ پاکستان کی تمام کاروباری، صنعتے اور تاجر برادری کی ملک میں معاشی استحکام، ترقی اور خوشحالی لانے کے آرمی چیف کے عزم کی حمایت کرتے ہیں، کراچی میں تاجر برادری کے مسائل اور سفارشات پر ان سے تفصیلی ملاقات اور مشاورت کو سراہتے ہیں۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کو ممکن بنانے کے سلسلے میں دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا تعاون قابل ذکر ہے۔
صدر ایف پی سی سی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے لیے ایک انتہائی ضروری شرط تھی، اقتصادی پالیسیوں میں تسلسل کو یقینی بنانے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں ایس آئی ایف سی کا کردار اہم ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کے لیے ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لیے تسلسل، مستقل مزاجی اور قابل اعتماد معاشی ماحول سب سے اہم ہے، حکومت کی تبدیلی سے معاشی، سرمایہ کاری، صنعتی، تجارتی، ایس ایم ای، زرعی اور ٹیکس پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ قومی مفاد میں ہے۔
صدر ایف پی سی سی نے کہا کہ آئی آرمی چیف سے تجارت اور صنعت کے لیے بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی لانے کے لیے تعاون طلب کیا، تاکہ وہ ملک میں معاشی ترقی، محصولات میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے آرمی چیف کے وژن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
