
صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لئے آج نیویارک پہنچیں گے۔
وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور 27 ستمبر کو یواین کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ شہباز شریف امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ میں اقوام متحدہ کی حمایت کا اعادہ کریں گے اور مسئلہ فلسطین، کشمیرسمیت دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیں گے
وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت اجاگر کریں گے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اسلامو فوبیا کیخلاف فیصلہ کن اقدام پر زور دیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی یو این سیکریٹری جنرل اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
وزیراعظم کا دورہ اقوام متحدہ کی مصروفیات کا شیڈول
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 23 سے 27 ستمبر 2024 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں وزیر اعظم کثیرالجہتی کے لئے پاکستان کے عزم، عالمی امن و سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں مسئلہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازع سمیت دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیں گے اور بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں عدم مساوات کو دور کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عالمی برادری پر بھی زور دیں گے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کئی اعلیٰ سطحی میٹنگز بھی کریں گے جن میں “سطح سمندر میں اضافے سے لاحق خطرے پر اعلیٰ سطحی میٹنگ” اور “لیڈر شپ فار پیس” پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مباحثہ شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے عالمی سطح پر درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے عالمی رہنماؤں کے گروپ سے بھی بات چیت کریں گے جبکہ وزیراعظم کے پروگرام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اجلاس پاکستان کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے اہم مسائل پر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، وزیراعظم 2025-26 کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بننے والے رکن کے طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کو برقرار رکھنے، تنازعات کی روک تھام، امن کے فروغ اور عالمی خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اظہار بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News