لاہور میں کراچی طرز کی وارداتیں زور پکڑنے لگیں
لاہور: لاہور میں ڈاکوؤں کی بے لگامی کے بعد کراچی طرز کی وارداتیں زور پکڑنے لگی ہیں۔
لاہور میں پولیس اہلکار بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے ہیں، ڈاکو نے گھر کی دہلیز پر پولیس اہلکار سے موٹرسائیکل اسلحہ کے زور پر چھینی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں پولیس اہلکار عمر سے تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار عمر موٹرسائیکل پر اپنے گھر سے جانے کے لیے نکلتا ہے تو تین موٹرسائیکل سوار ڈاکو اس کے قریب آکر رکتے ہیں، دو ڈاکو پستول نکال کر اس سے موٹرسائیکل چھین لیتے ہیں۔
سی سی ٹی وی میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں، تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے پولیس اہلکار عمر کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
