
چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں پر ہونے والے حملوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد: گزشتہ چار سالوں میں چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں پر ہونے والے حملوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش۔
وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروادیا ہے جس کے مطابق 2020 سے اب تک مجموعی طور پر 8 واقعات میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا گیا، ان واقعات میں غیر ملکیوں سمیت مجموعی طور پر 48 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے۔
وزیر داخلہ کے مطابق سندھ میں اب تک چار واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سندھ میں ہونے والے دو واقعات میں پانچ غیر ملکی اور پانچ پاکستانی جان سے گئے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں تین واقعات میں چینی باشندوں، ایک میں جاپانیوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ بلوچستان میں چینی باشندوں پر حملوں کے دو واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے۔
تحریری جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں چار سال کے دوران چینی باشندوں پر دو حملوں میں 38 افراد ہلاک ہوئے، خیبر پختون خواہ میں دو واقعات میں 17 غیر ملکی ہلاک اور 21 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک بھر میں 2208 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 89 دہشت گرد ہلاک ہوئے، 328 کو گرفتار کیا گیا جب کہ قومی انسداد پرتشدد انتہا پسندی پالیسی 2024 تشکیل دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News