آئین میں سود کے خاتمے کی حتمی تاریخ شامل کروانے پر ایم کیو ایم کی مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے آئین پاکستان میں سود کے خاتمے کی حتمی تاریخ شامل کروانے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان میں سود کے خاتمے کی حتمی تاریخ شامل کروانے پر تمام پارلیمان اور بالخصوص مولانا فضل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں، اللہ تعالی نے ان سے بہت بڑا کام لے لیا ہے، اللہ اور اس کے رسول محمدﷺ سے جنگ کے خاتمے کی ابتدا کی کوشش پر پوری قوم کو مبارکباد۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج سود کی نحوست کے خاتمے کے عمل میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھی اس کا حصہ بنایا۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ الحمدللہ مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ اس پارلیمان کا حصہ بننے کے بعد میری پہلی تقریر سودی نظام کے خلاف تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
