Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Now Reading:

آرمی چیف سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیردفاع ایکسیلینسی کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایکسیلینسی کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین، روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی سلامتی امور پر بات چیت ہوئی جب کہ باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں ملاقات میں علاقائی سلامتی صورت حال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دونوں اطراف مختلف سیکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جب کہ کرنل جنرل فومین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں انتہا پسندی کے خلاف عالمی برادری کے درمیان متحد اور تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر