وفاقی وزیر تجارت کی مقامی اور بین الاقوامی کاروباری برادری کو ٹیکسپو 2024 میں شرکت کی دعوت
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے مقامی اور بین الاقوامی کاروباری برادری کو ٹیکسپو 2024 میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ ٹیکسپو 2024، 23 سے 25 اکتوبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا، جس میں 500 سے زائد غیر ملکی مندوبین اور 250 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے، جبکہ یہ پاکستان کی ٹیکسٹائل اور لیدر انڈسٹری کی عالمی سطح پر نمائش اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اہم موقع ہے۔
جام کمال خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ایونٹ مقامی اور بین الاقوامی کاروباروں کے لیے نئے مواقع اور شراکت داری کے دروازے کھولے گا، ٹیکسٹائل اور لیدر انڈسٹریز کی جدید مصنوعات، فیشن شو، اور سیمینارز کے ذریعے شرکاء کو اہم معلومات اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اس حوالہ سے چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا اور سیکرٹری نے بھی پر کاروباری حضرات کو مل کر اس ٹیکسٹو کو کامیاب بنانے کے حوالے سے دعوت عام دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
