Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے بلدیاتی اداروں کے اختیارات مانگ لیے

Now Reading:

ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے بلدیاتی اداروں کے اختیارات مانگ لیے
ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے بلدیاتی اداروں کے اختیارات مانگ لیے

ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے بلدیاتی اداروں کے اختیارات مانگ لیے

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں آئینی ترمیم کی حمایت کے لئے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے اختیارات مانگ لیے ہیں۔

ایم کیوایم ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ایم کیو ایم وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری شامل تھے۔

وفد نے وزیراعظم سے ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کروائے گئے آئینی ترمیمی بل پر گفتگو کی ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم کی حمایت کے لئے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے لئے اختیارات مانگ لیے ہیں۔

ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایم کیو ایم کے مسودے کو بھی ترمیم کا حصہ بنایا جائے، ایم کیو ایم نے آرٹیکل A-140 کی ترمیم کے حوالے سے مسودہ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔

ایم کیوایم ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اسحاق ڈار، احسن اقبال، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق کو ایم کیو ایم کے مطالبے پر مشاورت کی ذمہ داری دے دی ہے۔

Advertisement

ذرائع نے کہا کہا مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد آئے گا۔

ذرائع ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی قیادت بلدیاتی اداروں سے متعلق مسودے پر گفتگو کرے گی اور مسلم لیگ ن کا وفد کل آئینی ترمیم کے موجودہ مسودے پر ایم کیو ایم قیادت کو اعتماد میں لے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر