Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں، 4 خارجی جہنم واصل

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں، 4 خارجی جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں، 4 خارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں، 4 خارجی جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کے دوران 4 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 اور 27 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جب کہ اس کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران خارجی انصاف اللہ سمیت 2 دہشت مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع خیبر میں کی، جس دوران بھی 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے خارجی دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر