Advertisement
Advertisement
Advertisement

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی

Now Reading:

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی

کراچی: لبنان سے پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی جبکہ خصوصی پرواز سے 70 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچے۔

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر آنے والی خصوصی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، غیر ملکی ایئرلائن کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر وطن پہنچی، ایئرپورٹ پر لبنان سے آنے والے ہم وطنوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

کراچی ایئرپورٹ پر موجود گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیر جام اکرام نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لبنان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی ممکن بنائی، جو پاکستانی وہاں رہ گئے ہیں ان کی واپسی کیلئے انتظامات کیے ہوئے ہیں، جو پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں اس کے لئے حکومت انتظامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف یک آواز ہوں تاکہ لبنان پر مسلط جنگ رکے، اسرائیل نے جنگ فلسطین سے لبنان تک پھیلادی مگر دنیا خاموش ہے۔

Advertisement

دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پوراخطہ اس وقت حالت جنگ میں ہے، لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی مشکل مرحلہ ہے، حکومت اور اداروں نے بہترین انتظامات کیےہیں، حکومت پاکستانیوں کی وطن واپسی کی ذمہ داری پوری کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر