
پنجاب حکومت نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا
لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا۔
پنجاب نیشنل کلائمیٹ ایکٹ 1958 کے سیکشن 3 کے تحت اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام ڈی سیز کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات سونپ دیے گئے، ڈی سیز اسموگ کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے مجاز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انسداد اسموگ کے لئے فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی ہو گی، سالڈ ویسٹ، کوڑا کرکٹ، شپانگ پبیگز، ٹائر اور پلاسٹک جلانے پر پابندی ہو گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر معیاری ایندھن کی فروخت اور استعمال پر بھی پابندی ہو گی، ٹریفک رکاوٹ کا باعث بننے والی پارکنگز کا خاتمہ کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پانی کے بغیر سٹون کرشرز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، ایمیشن کنٹرول سسٹم کے تحت سنعتی یونٹس چلانے پر پابندی ہو گی اور سرکوں سے تجازات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News