Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ؛ کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کازلسٹ جاری

Now Reading:

سپریم کورٹ؛ کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کازلسٹ جاری
سپریم کورٹ: جونیئر ججز کیخلاف سخت ریمارکس ناقابل قبول، عدلیہ میں باہمی احترام ضروری قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی۔

سپریم کورٹ میں 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کے لئے 968 مقدمات سماعت کے لئے مقرر کیے گئے ہیں، 8 ریگولر بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

پہلا بینچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے، چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پورے ہفتے کے لیے 140 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

دوسرا بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے، دوسرے بینچ کے سامنے بھی 140 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

تیسرا بنچ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہے، تیسرے عدالتی بینچ کے سامنے بھی 140 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

Advertisement

اسی طرح چوتھا بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد احمد خان پر مشتمل ہے، چوتھے بینچ کے سامنے پورے ہفتے کے لئے 58 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

پانچواں عدالتی بینچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے، پانچویں بنچ کے سامنے 140 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

چھٹا عدالتی بینچ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے، اس بینچ کے سامنے 140 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

ساتواں عدالتی بینچ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے، اس بینچ کے سامنے بھی 140 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

آٹھویں اور آخری بینچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں پر مشتمل ہے جب کہ اس بینچ کے سامنے 70 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر