Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ اجلاس، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

Now Reading:

وفاقی کابینہ اجلاس، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہوگا۔

اجلاس میں اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے، جبکہ اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کی بھی منظوری کا امکان  ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارلیمنٹ سے 26 ویں ترمیم منظور کروانے کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی، جبکہ اجلاس کے وقت میں سیاسی صورتحال کے سبب کچھ ردوبدل کا بھی امکان ہے۔

مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم میں سیاسی جماعت پر پابندی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی تجویز شامل ہونے کا بھی امکان ہے، جس کے تحت کسی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہوگا، جبکہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرتی ہے۔، تاہم آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کا یہ اختیار ختم ہو جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت شواہد کی بنیاد پر کسی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دے سکے گی۔ وزیراعظم ، کابینہ ڈویژن کے اس حکم کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا، حتمی مسودے میں معمولی تبدیلیوں کے باعث سینٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاسوں کے وقت تبدیل کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر