
صوبوں کے وسائل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبوں کے وسائل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی نے جمعہ کو پشاور میں جلسے کا اعلان کیا ہے، دیکھتے ہیں ورک فروم ہوم کرنے والے کتنا بڑا جلوس لیکر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی والے تو اسلام آباد میں بہت بڑاجلوس لیکر آتے ہیں، دیکھتے ہیں پنجاب والے کے پی میں کتنا بڑاجلوس لیکرآتے ہیں، ہمیشہ عوام اور کےپی کے وسائل کو استعمال کرکے اسلام آبا پر چڑھائی کرتے ہیں۔
گورنر نے کہا کہ کل پشاور کی ایک فیکٹری میں گیا جہاں 3دن سے آگ لگی ہوئی ہے، آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کی گاڑیاں نہیں ہے، فائربریگیڈ کی گاڑیاں اسلام آباد میں ضبط ہیں، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اسلام آباد میں چڑھائی کیلئے استعمال ہوئیں، یہ ہماری ایمرجنسی صورتحال ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور میں ایئر فورس اور پاک فوج نے آکر ریسکیو آپریشن کیا، مجھے کوئی جواب دے کہ یہ سول حکومتیں کیا کررہی ہیں؟
انکا کہنا تھا کہ ریونیو دینے والے صنعتکاروں کے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے، خیبرپختونخوا کے ادارے ایسا سلوک کریں گے تو کون فیکٹریاں لگائے گا، سمجھتا ہوں اس واقعے پر ایک پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے، کمیٹی بتائے صنعتکاروں کا قصور تھا یا صوبائی حکومت کا۔
انہوں نے کہا کہ آج تک انڈسٹریز کے منسٹر ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، وزیراعلیٰ وہاں جاتے ان کے زخموں پر مرہم رکھتے، ہمیں اپنے صنعتکاروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، ہمیں چاہیے خیبرپختونخوا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کری،۔
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اسلام آباد کیوں آئے تھے، آپ کیا کرنے آئے تھے، آپ صوبوں کو وفاق پر حملے کا سبق دینے آئے تھے؟ آپ کے پی پولیس کو اسلام آباد کی پولیس سے لڑانا چاہتے تھے؟ آپکو ایمبولینس اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں لانے کی کیا ضرورت تھی؟ آپ کے پی کے سرکاری وسائل یہاں خرچ کررہےتھے، خیبرپختونخوا تو پہلے ہی مسائل کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News