Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہواوے کا 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی مہارتوں کی تربیت دینے کا منصوبہ

Now Reading:

ہواوے کا 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی مہارتوں کی تربیت دینے کا منصوبہ
ہواوے کا 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی مہارتوں کی تربیت دینے کا منصوبہ

ہواوے کا 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی مہارتوں کی تربیت دینے کا منصوبہ

ہواوے، دنیا کی معروف انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) انفراسٹرکچر اوراسمارٹ ڈیوائسز فراہم کرنے والی کمپنی کی جانب سے یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنےمیں معاون ثابت ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے  ہواوے نے 3 لاکھ نوجوان پاکستانیوں کو جدید معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک وسیع تربیتی پروگرام تشکیل دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد عالمی مہارت اور جدید تربیتی وسائل کو مقامی نظامِ تعلیم میں شامل کرکے تکنیکی تعلیم اور مہارت کے معیار کو بہتر بنانا اور ملک میں ٹیکنالوجی کے میدان میں جدت اور ترقی کو فروغ  دینا ہے۔

قومی ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن وزیر اعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران ہواوے کمپنی کے ساتھ طے کی گئی مفاہمتی یاداشتوں کے پروگرام پر عمل درآمد کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران پاکستانی نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں کی تربیت دینے کے لیے ہواوے کے ساتھ تعاون کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

Advertisement

یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا جس سے ان کی اقتصادی حالت میں بہتری ممکن ہو گی۔

ہواوے کا یہ تربیتی پروگرام پاکستان کے تکنیکی تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیاں متعارف کروانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے نتیجے میں نوجوانوں کی ترقی اور ملک کی معیشت کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کے اس اقدام سے پاکستان کے تکنیکی تعلیمی منظر نامے کو آگے بڑھانے کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر