
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے قدرتی آفات کے خطرات تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی یوم استقامت کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 8 اکتوبر2005کے تباہ کن زلزلہ سے ہزاروں افراد جاں بحق اور اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا، آج پوری قوم جانی و مالی نقصان کی یاد میں یوم استقامت منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا اس روز قوم نے غیر معمولی استقامت کا مظاہرہ کر کے ایک مضبوط قوم بن کر ابھری، پوری قوم نے بے مثال استقامت و اتحاد کا فقید المثال مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کے ہر فرد نے مشکلات میں گھرے اپنے بھائیوں کی دل کھول کی مدد کی، اس جذبہ نے مشکلات میں گھری عوام کو امید نو دی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے قدرتی آفات کے خطرات تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر پائیدار بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر پر توجہ دینا ہوگی، اس کے علاوہ آفات سے نمٹنے کی تیاری کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے عوام کو متحرک کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News