
کراچی، چینی باشندوں پر خود کش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت
کراچی ایئرپورٹ پہ چینی باشندوں پر خود کش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی حکام نے خود کش حملہ آور شاہ فہد کی شناختی دستاویزات حاصل کرلیں ، حملہ آور کا نادرا ریکارڈ مل گیا۔ نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شاہ فہد بلوچستان میں نوشکی کا رہائشی تھا۔ شاہ فہد کے زیر استعمال سموں کا ڈیٹا بھی لیا جا رہا ہے۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ خود کش حملہ آور شاہ فہد کے خاندان اور رابطوں کی مکمل تفصیلات یکجا کر لی گئیں۔ خود کش حملے میں استعمال ہونے والی ڈبل کیبن گاڑی شاہ فہد کے نام پر تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی کی تفصیلات بھی مل گئیں۔ گاڑی کی تفصیلات چیسز نمبر سے حاصل ہوئیں۔ گاڑی نمبر کے ڈبلیو 0375 مبینہ طور پر حملے میں استعمال ہوئی جو 2017 میں رجسٹرڈ کروائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News