
پاکستان، سعودی عرب میں اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، سعودی وزیر سرمایہ کاری
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے۔
اسلام آباد میں پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے،کئی مرتبہ یہاں آچکا ہوں۔پاکستانی حکومت کی قیادت نے گزشتہ روز بھرپور خوش آمدید کیا۔
خالد بن عبد العزیز نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان درینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک جہاز کے دروازے کھلنے کی دوری پر موجود ہیں۔ پاکستان اور سعودیہ کو کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ، ہم ایک ہیں اور متحد ہیں۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت اور معاشرت ایک دوسرے سے جڑی ہے۔پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دارہیں،دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے،دونوں کےدرمیان مذہبی اور روحانی تعلق قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بزنس فورم کاروباری افراد کیلئے بہترین فورم ہے۔ یہ فورم دونوں ممالک کےتاجروں میں رابطے کے لیے اہم ہے۔
خالد بن عبد العزیز نے کہا کہ تجارت بڑھانے کے لیے جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News