ایس سی او سمٹ کا کامیاب انعقاد؛ وزیر داخلہ کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک آرمی کو شاباشی
پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمیت 2024 کے کامیاب انعقاد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور پاک آرمی کو شاباشی دی ہے۔
محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس، رینجرز، سندھ پولیس بھی شاباش کے مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام فورسز نے ایس سی او کے پرامن انعقاد کے لیے دن رات کام کیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ آپ کا جذبہ علاقائی امن اور بین الاقوامی تعاون کی جانب پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
