Advertisement
Advertisement
Advertisement

15 تاریخ کو ایس ای او کی میٹنگ ہے اور ہم اسلام آباد میں تماشا لگا کر بیٹھے ہیں، مفتاح اسماعیل

Now Reading:

15 تاریخ کو ایس ای او کی میٹنگ ہے اور ہم اسلام آباد میں تماشا لگا کر بیٹھے ہیں، مفتاح اسماعیل
پیپلزپارٹی ووٹ تو لیتی ہے کوئی کام نہیں کرتی، مفتاح اسماعیل

پیپلزپارٹی ووٹ تو لیتی ہے کوئی کام نہیں کرتی، مفتاح اسماعیل

کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ 15 تاریخ کو ایس ای او کی میٹنگ ہے اور ہم اسلام آباد میں تماشا لگا کر بیٹھے ہیں۔

عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک نشست تھی جس میں کراچی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں کو جمع کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نشست میں مختلف بزنس مین اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی یہاں آنا چاہتے تھے لیکن اپنے گھر سے ایئرپورٹ تک نہیں پہنچ سکے، اس وقت حصار میں ہیں اور ملک کا سابق وزیراعظم اپنے گھر سے اسلام آباد ایئر پورٹ نہیں جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاسی جمود ہے اس کا حل نکالا جائے، علی امین گنڈا پور کو نظر بند کردیا گیا ہے، بہت عجیب بات ہے کہ دو قوتیں دست وگریباں ہیں جب کہ عام آدمی کا مسئلہ مہنگائی اور بجلی کے بل ہیں۔

مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ 15 تاریخ کو ایس ای او کی میٹنگ ہورہی ہے جس میں روس اور چین سمیت دیگر ممالک شامل ہیں جب کہ ہم اسلام آباد میں تماشا لگا کر بیٹھے ہیں۔ پی ٹی آئی کو حق نہیں دیا جارہا ہے اور وہ پارٹی بھی بصد ہے کہ دنگا فساد و انتشار ہو۔

Advertisement

عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ دونوں فریقین پاکستان کی خاطر اپنی انا کو چھوڑ دیں، حکومت آئینی ترمیم کو موخر کردے اور پی ٹی آئی پریس گراؤنڈ میں اپنا احتجاج کرے اوع جمہوری روایات کو مقدم رکھیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کالے قوانین پر خوش ہورہی ہے، ملک میں آئین کی کوئی بھی پاسداری نہیں کررہا ہے جب کہ پاکستان کے آئین اور معیشت کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔ ملک کے فیصلے ملک کی سڑکوں پر ہوں گے تو ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک گروپ بنائیں سب کے پاس جائیں اور ملک کے مسائل کا حل نکالا جائے، جس ملک میں دو دن سے موبائل فونز بند ہوں گے تو سرمایہ کاری کیسے آئے گی، سیادی انتشار کے باعث ملک میں سرمایہ کاری کیسے ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر