Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم سیاہ کشمیر؛ صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ

Now Reading:

یوم سیاہ کشمیر؛ صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ
صدرآصف زرداری

صدر اور وزیراعظم کا فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیریوں کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بھارتی ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری جدوجہد آزادی میں ثابت قدم رہے، نہتے کشمیری دہائیوں سے بھارتی افواج کے وحشیانہ جبر کو برداشت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید کیے جاچکے ہیں، حریت رہنما قید ہیں، ظلم اور جبر سے کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے، کشمیریوں کے مصائب کو کم کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے گزشتہ 77 برسوں کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کیا، بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے مذموم عزائم کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانا ہے، بھارت کا مقصد کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے  جمہوری حق سے محروم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کی غیر قانونی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں پھیلے کشمیری و پاکستانی یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

1947 میں آج ہی کے دن بھارتی افواج نے جموں و کشمیر کی سرزمین پر قبضہ کیا تھا، جس کے بعد سے کشمیری عوام مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
44 سال مسجد نبوی ﷺ میں قرآن پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر