
27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں حکومتی اتحاد کو ایک اور سخت آزمائش کا سامنا
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں حکومتی اتحاد کو ایک اور سخت آزمائش کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم سے ڈراپ کی گئیں کڑی شقیں 27 ویں ترمیم میں شامل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 27 ویں ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کی شق بھی شامل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم سے ڈراپ کی گئی فوجی عدالتوں کے قیام کے ترمیم بھی 27 ویں ترمیم میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نئی مجوزہ ترمیم میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی نئے سرے سے ترمیم کی جائے گی جب کہ 27 ویں ترمیم میں صوبہ خیبرپختونخواہ کا نام ایک بار پھر تبدیل کرنے کی شق بھی شامل ہے۔
ایک اہم حکومتی رکن کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم منظور کرانے سے زیادہ مشکل کام مولانا فضل الرحمان کو منانا ہوگا جب کہ اسلام آباد میں 27 ویں آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News