Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیز کرنے کا حکم

Now Reading:

محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیز کرنے کا حکم

محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیز کرنے کا حکم

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کا ٹاسک دے دیا۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا مشاہدہ بھی کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے اسکور اسکرین کو مناسب جگہ نصب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسکور اسکرین کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو میچز دیکھنے میں مشکل پیش آتی ہے، اسکرین کو اونچائی پر نصب کیا جائے تاکہ شائقین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا کو اسٹیڈیم کے قریب کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام مزید تیز کیا جائے، دن رات ایک کر کے منصوبے کو وقت دے قبل مکمل کیا جائے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے آ رہی ہیں، پاکستان کے لئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے حکام کو پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔

اس دوران ایف ڈبلیو او کے حکام نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں چیئرمین محسن نقوی کو بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ ایڈوائزر عامر میر، مینجر نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم ارشد خان اور ایف ڈبلیو او کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر