Advertisement
Advertisement
Advertisement

خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے، امیر مقام

Now Reading:

خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے، امیر مقام
خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے، امیر مقام

خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے، امیر مقام

امور کشمیراور گلگت بلتستان کے وفاقی وزیرانجینیئر امیرمقام نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیرکا حل ناگزیرہے۔

امورکشمیراورگلگت بلتستان کے وفاقی وزیرانجینیئر امیرمقام نے اسلام آباد میں کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخ کا سیاح ترین دن ہے۔

امیرمقام نے کہا کہ ہم سب مقبوضہ کشمیر کےعوام سے اظہار یکجہتی کے لیےاکٹھے ہوئے ہیں،  77 سال ہندوستان کا کشمیر پرغاصبانہ قبضہ ہے، مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج بھی جابرانہ ہندوستانی فوج کے آگے سر بلند کرکہ کھڑے ہیں، کشمیری لوگ نہ جھکے ہیں نہ بکے ہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے پیں کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نکالا جائے، برائے نام انسانی حقوق کے علمبرداروں کو کشمیر اور فلسطین پر ظلم نظر نہیں آتا ؟؟ کشمیری عوام کا حق ان کو دیا جائے انسانی حقوق کےنام نہادعلمبرداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

امیرمقام نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کو کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس ختم کیا گیا، ہندوستان نے اپنے آئینی سے شقیں نکال کر یہ ظلم کیا، ہندوستان پر اس فاشسٹ رجیم تعینات ہے مقبوضہ کشمیر نے مودی کو ریجیکٹ کردیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دلیری سے کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑا، جب تک کشمیری اور پاکستانی زندہ ہیں تب تک ہم یہ جدو جہد جاری رکھیں گے۔

امیرمقام نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، آج پورے پاکستان میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے، پوری دنیا میں یہ پیغام دیا ہے کہ یہ معاملہ زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق دلا کر رہیں گے، آج بین الاقوامی مشنز کو بھی ہدایات دی ہیں کہ یوم سیاح سے متعلق تقاریب کا انعقاد کروائیں، پوری دنیا میں یہ پیغام پہنچائیں گے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ کسی صورت قبول نہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کےعوام اپنےکشمیری بہن بھائیوں کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں، ریلی میں شریک عورتوں،بچوں اوربوڑھوں کاجذبہ قابل تحسین ہے۔

واضح رہے کہ ڈی چوک تقریب میں علامتی طور پر احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے سائرن بجائے گئے اور خاموشی اختیار کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر