ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر لیے گئے۔
اسلام آباد میں 30 ایڈیشنل ناکے لگا دیے گئے، جہاں 30 ناکوں پر 1287 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ان ناکوں کی نگرانی 4 ایس پی جبکہ 43 ڈی ایس پی کر رہے ہیں۔
ایمبیسی روڈ، سروردی روڈ سری نگر ہائی وے، ناظم الدین روڈ، آغا خان روڈ، قائد اعظم یونیورسٹی چوک اور شاہدرہ روڈ پر ناکے لگائے گئے ہیں۔
نیلور سے بری امام، سیکٹر ایف سکس 3 کارنر پر بھی ناکہ لگایا گیا ہے جبکہ فیصل چوک، فیصل ایونیو اور نواز چوک میں بھی ایڈیشنل ناکے لگائے ہیں۔
اس کے علاوہ جناح ایونیو، ڈی واٹسن فضل حق، جی سیون لوپ، فیصل ایونیو، شکر پڑیاں اور پریڈ گراونڈ کے قریب بھی ایڈیشنل ناکہ لگایا گیا ہے، ان ناکو کا مقصد شہریوں کو ریڈ زون جناح ایونیو کی طرف جانے سے روکنا ہے۔
پولیس نے کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی لگا دی اور اسلام آباد ایسکپریس ہائی وے کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لہترار روڈ بھی بند کر دیا۔
اسلام آباد پولیس کیا جانب سے شہریوں سے غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کا 23 واں اجلاس جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
