Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک دن آئے گا کہ یہ یوم سیاہ یوم فتح میں تبدیل ہوگا، مشعال ملک

Now Reading:

ایک دن آئے گا کہ یہ یوم سیاہ یوم فتح میں تبدیل ہوگا، مشعال ملک
ایک دن آئے گا کہ یہ یوم سیاہ یوم فتح میں تبدیل ہوگا، مشعال ملک

ایک دن آئے گا کہ یہ یوم سیاہ یوم فتح میں تبدیل ہوگا، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ ایک دن آئے گا کہ یہ یوم سیاہ یوم فتح میں تبدیل ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملکنے  یوم سیاہ کشمیر پر اسلام آباد میں نکالے جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عوام ہمارے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی ہم کامیاب نہیں ہو سکتے ۔

مشعال ملک نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں نے قربانی دی ہیں، کشمیری ایک دہشتگرد فوج کا مقابلہ کررہے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت نے چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، حریت قیادت مظالم برداشت کررہی ہے لیکن اب تک کھڑی ہے، مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت جیلوں میں ہے، پاکستانی عوام سے اپیل کروں گی کشمیریوں کا ساتھ دینے کے لئیے باہر نکلیں۔

اس سے قبل مشعال ملک نے یوم سیاہ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ  بھارتی قبضے کے بعد ایک لمحہ ایک سیکنڈ نہیں گزرا جب کشمیریوں نے  قربانی نہ دی ہو، کشمیر کا دوسرا مطلب صرف اور صرف قربانی ہے۔

Advertisement

مشعال ملک نے کہا کہ آج میں دنیا سے بھی پوچھنا چاہتی ہوں کہ دنیا بھر میں آگ لگی ہوئی ہے ہر جگہ ظلم ہے کہیں امن نہیں ہے، کشمیر اور فلسطین  دنیا اور یونائٹ نیشنز کے سب سے پرانے حل طلب مسئلے ہیں کشمیری اور فلسطینی اج بھی  اپنی جنگ نہتے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کرے ہمارے لاکھوں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں اور ہمیں یوم سیاہ نہ بنانا پڑے، اللہ پاک سے دعا ہے ہماری آزمائش ختم کر دیں۔

مشعال ملک نے اپنے ویڈیو میں پیغام میں  یہ بھی کہا کہ دنیا سے کہتی ہوں ظلم بڑھتا جا رہا ہے یہ نہ ہو ایک دن  سارے انٹرنیشنل قوانین کو دنیا ماننے سے انکار کر دیں،  کشمیریوں کی آواز سنیں جو سب سے زیادہ دنیا بھر میں دبائی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر