Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشرے کے تمام افراد کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے، فیصل کنڈی

Now Reading:

معاشرے کے تمام افراد کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے، فیصل کنڈی

کے پی کے اور سندھ کے لوگوں کو ایک دوسرے کی ثقافت سے واقف ہونا لازم ہے، فیصل کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام افراد کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے۔

سرینہ ہوٹل اسلام آباد میں مالم جبہ قافلے میں شامل غیر ملکی سفیروں کی جانب سے مالم جبہ دھماکے کے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب ہوئی۔

تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور 14 ممالک کے سفراء / ہائی کمشنرز نے شرکت کی۔

تقریب میں شہید پولیس اہلکار برہان علی کا بیٹا اور خاندان کے افراد(بھائی، چچا،) کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

14 ممالک کے سفراء/ہائی کمشنرز نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان کے افراد کو اپنی جانب سے مشترکہ دستخط شدہ تعزیتی خط ارسال کیا۔

Advertisement

غیر ملکی سفراء/ہائی کمشنرز نے شہید پولیس اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہید کی فیملی سے دلی ہمدردی کا اظہار اور شہید پولیس اہلکار کی بہادری کو سلام پیش کیا۔

ڈین آف ڈپلومیٹک کور اور ترکمانستان کے سفیر کی دعوت پر تقریب میں آذربائیجان، ایران، پرتگال، بوسنیا، ایتھوپیا، قازکستان، روس، ویتنام، ازبکستان، زمبابوے، تاجکستان انڈونیشیا، رونڈا کے سفراء/ہائی کمشنرز و دیگر حکام شریک تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ امن پسند اور پیار و محبت والے ہیں، صوبے کے عوام انتہا پسندی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کی بحالی کیلئے متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے، سوات میں غیر ملکی سفراء کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے نے صوبہ کے عوام کو غمزدہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفراء کا شہید پولیس اہلکار کی فیملی سے ہمدردی اور عزت بخشنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، غیر ملکی سفراء کا یہ اقدام خیبرپختونخوا کے عوام کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل برہان علی نے غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید کی خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر