Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی وزیراعظم لی چیانگ کل 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

Now Reading:

چینی وزیراعظم لی چیانگ کل 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
چینی وزیراعظم لی چیانگ کل 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

چینی وزیراعظم لی چیانگ کل 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

چینی وزیراعظم لی چیانگ کل اپنے 3 روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم لی چیانگ 3 روزہ سرکاری دورے میں ایس سی او سربراہان حکومت کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

 نورخان ایئر بیس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف اپنے چینی ہم منصب کا استقبال کریں گے، جبکہ چینی وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی اسلام آباد آئے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس دورے کے دوران پاک چین وزرائے اعظم کے درمیان دو طرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی، اس کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کے اگلے مرحلے اور جاری منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان دونوں وزرائے اعظم کی موجودگی میں 16 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

Advertisement

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم اسلام آباد سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف چینی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، جبکہ صدرمملکت کی جانب سے  وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر کو چینی وزیراعظم ایس سی او سمٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر