
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا دفتر خارجہ کا دورہ
اسلام آباد: 26 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے 95 شرکاء نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا ہے۔
26 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے 95 شرکاء نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا جب کہ اس موقع ہر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے انہیں بریفنگ دی۔
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کی شرکاء کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز اور دیگر امور سے اگاہ کیا گیا۔
شرکاء کو دفتر خارجہ اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے کام کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ سیشن کے اختتام پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News