Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس سی او کانفرنس؛ محسن نقوی کا انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ

Now Reading:

ایس سی او کانفرنس؛ محسن نقوی کا انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ

ایس سی او کانفرنس؛ محسن نقوی کا انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ کیا ہے۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کا تفصیلی معائنہ کیا اور ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لئے تزئین و آرائش اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت دی اور کہا کہ تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، پورے اسلام آباد خصوصاً وی وی آئی پی روٹس اور ریڈ زون کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے روٹس پر تجاوزات کو ہٹانے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا، کانفرنس کے شایان شان انتظامات کیے جائیں گے۔

اس دوران محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو تزئین و آرائش اور صفائی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں جبکہ کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو تعمیراتی کاموں کے متعلق آگاہ کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ، اسلام اباد کے چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر