Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر

Now Reading:

وزیراعظم کا مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر
پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کو یومِ آزادی پر مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ستمبر میں مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح 6.9 فیصد آنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے معاشی ٹیم کی پذیرائی کی ہے۔

اگست 2024 میں 34 ماہ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد آئی جس کے بعد ستمبر2024 میں مہنگائی کی کم ترین شرح 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے کرم سے کئے گئے عہد کی پاسداری میں کامیابی ملنا شروع ہوگئی ہے، مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد ہونے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا، پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں مسلسل کمی سےعوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شرح سود کم ہونے سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، مہنگائی کی شرح کو 2025 تک 7 فیصد تک لانے کے ہدف کا 2024 میں ہی حصول قابل ستائش ہے۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ پہلے دن سے عوامی ریلیف کے لئے اقدامات کو اولین ترجیح بنایا، پاکستان کے ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کا منصوبہ ناکام ہوا جب کہ قوم نے ایک گروہ کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کاٹیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی معیشت مستحکم، سفارتی تعلقات مضبوط ہوئے، عام آدمی کی خوشحالی کا سفرشروع ہوچکا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے اجراء سے معیشت میں مزید استحکام آئے گا جب کہ ترقی کا سفر 2018 میں جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر