قومی اسمبلی کا دوسری اور سینیٹ اجلاس کا وقت چوتھی مرتبہ تبدیل
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت دوسری اور سینیٹ اجلاس کا وقت چوتھی مرتبہ تبدیل کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے، 19 اکتوبر بروز ہفتہ کو ہونے والے اجلاس کے شیڈول کی تبدیلی کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شام 7 بجے کی بجائے رات 9:30 بجے منعقد ہوگا جب کہ قومی اسمبلی اجلاس کا وقت دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا ہے جو اس سے قبل آج چار بجے طلب کیا گیا تھا۔
اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی اسپیکر نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 49 کی ذیلی شق 2 (بی) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی گئی ہے۔
دوسری جانب سینیٹ اجلاس کا وقت بھی چوتھی بار تبدیل کردیا گیا ہے، سینیٹ اجلاس اب رات 8 بجے منعقد ہوگا۔
سینٹ اجلاس گیارہ بجے بلایا گیا تھا اور پہلی بار وقت تبدیل کرکے ساڑھے بارہ بجے کیا گیا جب کہ دوسری بار وقت تبدیل کرکے تین بجے اور تیسری بار وقت تبدیل کرکے ساڑھے چھ بجے کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
