Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز لون اسکیم سے بننے والے گھر کا جائزہ لینے کوٹ لکھپت پہنچ گئیں

Now Reading:

مریم نواز لون اسکیم سے بننے والے گھر کا جائزہ لینے کوٹ لکھپت پہنچ گئیں

مریم نواز لون اسکیم سے بننے والے گھر کا جائزہ لینے کوٹ لکھپت پہنچ گئیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر لون اسکیم سے بننے والے گھر کا جائزہ لینے خود کوٹ لکھپت اندورن پنڈی راجپوتاں پہنچ گئیں اور لون حاصل کرنے والی خاتون صوبیہ منیر کے پلاٹ پر زیر تکمیل گھر کا جائزہ لیا۔

صوبیہ منیر کے تین مرلہ پلاٹ پر دیواروں کی تعمیر مکمل ہوگئی اور لینٹر ڈالنے کا عمل شروع ہوگیا۔

صوبیہ منیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں جبکہ مریم نواز نے صوبیہ منیر کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔

بیٹیوں طیبہ اور عائشہ نے مریم نواز کو پھول پیش کے جبکہ وزیر اعلیٰ نے صوبیہ منیر کو اپنی چھت، اپنا گھر کے دوسری قسط کا چیک پیش کیا اور گھر کے ضروری فرنیچر کا تحفہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کو پڑھائیں، تعلیم کے اخراجات حکومت پنجاب دے گی، محمد نواز شریف آپ کا گھر بننے پر بہت خوش ہیں  بہت سی دعائیں اورسلام بھیجا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر لون اسکیم کے تحت گھر بنتا دیکھا، خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، اتنی خوشی ہے، لگتا ہے اپنا گھر ہی بن رہا ہے، اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے، کسی پر احسان نہیں کررہے۔

دوسری جانب صوبیہ منیر کا کہنا تھا کہ پلاٹ لے لیا مگر گھر بنانے کی مالی استطاعت نہیں تھی، اپنی چھت کا خواب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے طفیل پورا ہو رہا ہے، 2 اکتوبر کو چیک ملا، پندرہ دن میں تعمیر شروع کر دیا۔

صوبیہ منیر نے کہا کہ تین مرلے میں ڈرائنگ روم بیڈ روم، اٹیچ باتھ روم اور کچن کا نقشہ خود بنایا، ایڈ دیکھ کر پورٹل سے اپلائی کیا، قرضہ مل گیا الحمد اللہ، چند ماہ میں گھر بن جائے گا، دل سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گھر بنانے والی ٹیم کو شاباش دی اور محنت سے گھر بنانے کی تلقین کی۔

سنگل مدر صوبیہ منیر ایونٹ منیجمنٹ ٹیم میں ڈیکوریٹر کا کام کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات وثفافت عظمیٰ بخاری، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، پرنسپل سیکریٹری ساجد ظفر ڈال، سیکریٹری پاسنگ اسد اللہ خان، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی جی پھاٹا سیف انور چپہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر