Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج تاریخی دن، ثابت ہوگیا پارلیمنٹ عظیم ہے، وزیراعظم

Now Reading:

آج تاریخی دن، ثابت ہوگیا پارلیمنٹ عظیم ہے، وزیراعظم

آج تاریخی دن، ثابت ہوگیا پارلیمنٹ عظیم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج یہ ثابت ہو گیا کہ پارلیمنٹ عظیم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری قومی اتفاق رائے کی شاندار مثال ہے، آج چارٹر آف ڈیموکریسی کا ادھورا خواب پایہ تکمیل کو پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیج دیا جاتا تھا، اب ایسا نہیں ہوگا، پاکستان کی تاریخ میں آج کا دن عظیم دن ہے، آج یہ ثابت ہو گیا کہ پارلیمنٹ عظیم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں جمہوری حکومتوں کا خاتمہ کیا گیا، لاکھوں لوگوں کو انصاف نہیں ملتا، ترامیم کے بعد انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی،آج اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے آئین میں ایسی ترامیم کی ہیں جن سے ان شاءاللہ ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہید بے نظیر بھٹو اور قائد محمد نواز شریف نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی بنیاد رکھی۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو نے آئینی ترامیم پر خلوص دل کے ساتھ محنت کی، مولانا فضل الرحمان کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان کے بہترین مفاد میں نہ صرف گفت و شنید کی بلکہ آگے بڑھ کر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں یہ پیغام گیا کہ پارلیمان میں موجود جماعتوں نے پاکستان کے لئے اپنے ذاتی مفاد کو قربان کیا، تمام جماعتوں نے آگے بڑھ کر 26 ویں ترامیم منظور کی جو پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر